مشہور زمانہ صحافی جمیل مہدی انقلابی شخصیت تھے: کمل دیوبند ی

0
17


مشہور زمانہ صحافی جمیل مہدی انقلابی شخصیت تھے: کمل دیوبند ی
دیوبند،سمیر چودھری
مشہورزمانہ صحافی جمیل مہدی کی حیات و خدمات سے متعلق گزشتہ روز لکھنو¿ میں منعقد ہوئے سیمینار’جمیل مہدی ،شخصیت اور صحافتی خدمات‘ کے انعقاد پر خوشی کااظہار کرتے ہوئے نامور کالم نگار کمل دیوبندی نے منتظمین کومبارکباد پیش کی اور کہاکہ دیر سے سہی مگر یہ ایک بہتر اور اچھاقدم ہے ،اسلئے یقینی طورپر جمیل مہدی کا پیغام لوگوں تک پہنچے گا،جمیل مہدی ایسی شخصیت تھی جنہوں نے اردو صحافت میں انقلابی تبدیلی لانے کا کام کیاہے۔ کمل دیوبندی نے اپنے بیا ن میں کہاکہ ’نجیب النساءمیموریل ٹرسٹ لکھنو¿‘کے جملہ کارکنان کو اس قدم کے لئے مبارکباد کے مستحق ہیں انہوںنے ایک تاریخ سازصحافی کے زندگی کے حوالہ سے شاندار سیمینار انعقاد کرنے کافیصلہ کیاہے۔ انہوں نے کہاکہ سیمینار کے ذریعہ ڈاکٹر مسعود الحسن عثمانی،عالم نقوی، معصوم مراد آبادی،حکیم وسیم احمد اعظمی اور ڈاکٹر رخشندہ روحی وغیرہ جیسی شخصیتوں نے مرحوم جمیل مہدی ؒ کی حیات وخدمات کو نئی نسل تک پہنچانے کی کوشش کی ہے اسلئے یہ تمام حضرات بھی مبارکباد کے مستحق ہیں۔ کمل دیوبندی نے کہاکہ ہمیں فخر ہے کہ جمیل مہدی کا تعلق سرزمین دیوبند تھا اور ہمیں ان کو قریب سے دیکھنے اور پڑھنے کاموقع ملا ہے، لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ زمانہ نے اتنی بڑی اورتاریخ سازش شخصیت نے کو بھلا دیاہے ،جمیل مہدی کے یہاں صداقت اور بیباکی تھی،وہ درویش صفت انسان تھے جن کے نزدیک روپیہ پیسہ کی کبھی کوئی اہمیت نہیں رہی ہے ،لیکن سچ بولنے اور لکھنے سے وہ کبھی نہ ڈرے ہیں اورنہ ہٹے اور انہوں نے اردو صحافت کونئی سمت دینے کے ساتھ ساتھ قوم کے لئے نئے نقش ثبت کئے ہیں، ایسے لوگ صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں،ہم امید کے ساتھ ساتھ کوششوں میںبھی مصروف ہیںانشاءبہت جلد دیوبند میں ان کی شخصیت کے مطابق ایک سمینار کا انعقاد کرکے نئی نسل تک ان کے پیغام کو پہنچایا جائیگا۔

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here