انجمن ترک خیاطان برادری کے سابق جنرل سیکریٹری حاجی مقصود الٰہی کا انتقال

0
19

نئی دہلی(محمدارسلان خان )
انجمن ترک خیاطان برادری کے سابق جنرل سیکریٹری اور بُزرگ سماجی خدمتگارحاجی مقصود الٰہی کا گذشتہ روز اُنکی رہائشگاہ چوہان بانگرجعفرآباد میں 96سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔اُنکے پسماندگان میں 5لڑکے اور 4لڑکیاں ہیں ۔مرحوم ترک حیاطان برادری کی فلاح و بہبود کیلئے اخیر وقت تک کوشاں رہے اور مسجد و مدرسہ کا بھی خاص خیال رکھتے تھے،بالخصوص پنجگانہ نماز کے پابندتھے ، اوربیحد محبت والے تھے۔نماز جناز ہ مدرسہ باب العلوم کے مہتمم مولوی محمد داؤد امینی نے پڑھائی اور تدفین ویلکم قبر ستان میں ہوئی۔اس دوران بڑی تعداد میں انکے معتقدین ، مریدین ، محبین، متوسلین سمیت علاقائی باشندوں نے بڑی تعداد میں شر کت کی۔

تبصرہ کریں

Please enter your comment!
Please enter your name here